شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 7 سالہ بچی اور ایک خاتون سمیت دو شہری جاں بحق ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ ڈاکو مارے گئے۔

فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں کمسن بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 26 سالہ نوجوان اسحاق جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

ادھر، بھینس کالونی میں موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی، تاہم قریب ہی موجود سیکیورٹی گارڈ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔شہر میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے ان واقعات نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔

امریکا نے جنگ میں ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی،ایران کی دھمکی

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

غزہ پر اسرائیلی حملے، خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر 81 فلسطینی شہید

ایران پر جوہری ہتھیاروں کا الزام لگانے والا اسرائیل خود خفیہ نیوکلئیر پاور ہے

Shares: