13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

0
43
arrest crime

ہری پورمیں 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کامیاب کاروائی کی، تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گنجیا کوٹ سے کچھ روز قبل 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا ۔مدعیہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے خاندان سے ملاقات کی اور وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن طاہر خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر منیر خان کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل 8 رکنی ٹیم بنائی ۔

ٹیم نے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم راشد ولد ریاست سکنہ سریا کو ٹریس کر کے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرنای ایس ایچ اوز کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9 کلو 261 گرام چرس ،1 کلو 200 گرام ہیروئن،174 گرام آئس اور 140 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کیا ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،گشت و ناکہ بندیوں کے غیر قانونی اسلحہ 05 بندوقیں ،07 پستول اور 52 کارتوس برآمد کر کے اسلحی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01 ملزم اشتہاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی ایکٹ کے تحت 03 ،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 06 ،لاؤڈسپیکر ایکٹ کے تحت 07 اور فائرنگ ایکٹ کے تحت 04 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی سے واپسی پر دوران ڈکیتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، مدعی نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، واقعہ چند روز قبل پیش آیا گیا ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خاتون کو ڈکیتی کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعہ تھانہ شاہ پور کے علاقےمیں پیش آیا،اطلاع ملنے پرپولیس پہنچی اورواقعےکا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس افسران نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور اسے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

Leave a reply