نوے کی دہائی کی خو بصورت اور باصلاحیت اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال بری چیز نہیں ہے لیکن ہر چیز کا حد سے زیادہ استعمال ٹھیک نہیں ہوتااور بچے تو آج کل بہت زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے. صاحبہ نے کہا کہ آج بچہ تین سال کا ہوتا نہیں اور اسے سکول میں ڈال دیا جاتا ہے اور اسکی تربیت کی ذمہ داری بھی اساتذہ اور سکولوں پر ڈال دی جاتی ہے جوکہ ٹھیک نہیں ہے. بچوںکی تربیت ماں باپ کی ذمہ داری ہے جس
طرح سے آپ اپنے بچے کو اچھے برے کے بارے میں بتا سکتے ہیں کوئی نہیں بتا سکتا. صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ہمارے والدین ہم پر بہت توجہ دیتےتھے ہماری مائیں ہماری تربیت کرتی تھیں اور بہت فکر مند رہتی تھیں. صاحبہ نے کہا کہ آج کل جس طرح کے صورتحال ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے آنے جانے اور ان کی فون کے ساتھ ساتھ گھر باہر کی مصروفیات پر نظر رکھنی چاہیے. یاد رہے کہ صاحبہ کے بڑے صاحبزادے نے حال ہی میں لمز یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی ہے. صاحبہ نے کیرئیر کے عروج پر اداکار ریمبو سے شادی کی اور پھر فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا.انہوں نے اپنی تمام تر توجہ اپنے گھر اور بچوں پر دی.