بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

0
57

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لیں. عظیم قوم بدلنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں .

واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس سکیم کی منظوری کے لئے دستخط کر دئیے ہیں. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں

Leave a reply