لاہور: عمرہ کے نام پر بچے اور خواتین سمیت بھکاریوں کا گروہ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار کرلیا گیا-
باغی ٹی وی: ایف آئی اے امیگریشن نے ایک کارروائی کے دوران عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنےو الا بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے گرفتار افراد میں 8 خواتین، 4 مرد اور4 بچےشامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے,ملتان ائیرپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے بعد گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 755 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی مسافر محمد فاروق دبئی جانے کیلئے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا، اس دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے بیگ کی چیکنگ کے دوران ہیروین کی نشاندہی کی, آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 755 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔