کمسن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنیوالے ملزمان گرفتار
ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان عثمان اور عبدالمعز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
دوران تفتیش ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے انہوں نے کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور ان ویڈ یوز کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیاملزمان ان ویڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے دوران تحقیقات ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔