کراچی میں جعلی عملیات کے نام پر بچوں کو اغوا کرنے والے میاں بیوی اور ان کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گزشتہ سال اغوا ہونے والا چار سالہ بچہ بازیاب کروا لیا۔

ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کے مطابق بچہ گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغوا ہوا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔شعیب میمن کے مطابق ملزمان جعلی آستانہ اور عملیات کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو دھوکا دیتے تھے۔ جو لوگ روحانی علاج یا عملیات کے لیے ان کے پاس آتے، وہ ان کے بچوں کو اغوا کر لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مغوی بچوں کے اہل خانہ کو آستانے پر بلاتے اور دو لاکھ روپے تاوان لے کر یہ ظاہر کرتے کہ وہ روحانی علم سے بچوں کا پتا چلا رہے ہیں اور پھر مقام بتا دیتے جہاں سے بچے "مل” جاتے۔ایس آئی یو نے ملزم، اس کی بیوی اور ماں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر ممکنہ مغوی بچوں اور متاثرہ خاندانوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی و ریاض ریجن میں شدید گرمی، ریڈ الرٹ جاری

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی سمیت تعاون بڑھانے پر اتفاق

Shares: