بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو مشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے،ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا،انسان خواب دیکھنے کے بعد اسے پورا بھی کرسکتا ہے،امیر وہ نہیں ہوتا جس میں دینے کا جذبہ نہ ہو،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات متوسط طبقے نے دیئے،بچپن میں اپنے والد سے پیسے مانگتے ہوئے بھی شرم آتی تھی،لوگوں سے پیسہ اکٹھا کرنا زندگی کا سب سے بڑا تجربہ تھا،اس ملک میں ہر ادارہ عالمی معیار کا بنا سکتے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہرکامیاب انسان کو زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرنا پڑتا ہے،اسکول کے بچوں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے پیسے اکٹھے کیے،شوکت خانم اسپتال میں 75فی صد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے،پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہے، شوکت خانم کے لیے ہمیں ہر سال پہلے سے زیادہ پیسے ملتے ہیں، شوکت خانم اسپتال میں غریب اور امیر میں فرق نہیں کیا جاتا، شوکت خانم اسپتال میں غریب اور امیر کا ایک جیسا ہی علاج ہوتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے مگر میرٹ اور ماحول نہیں، لوگ باہر چلے جاتے ہیں،انسان کومشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے،زندگی میں کامیابی کے لیے خوف نہیں،ہمت وحوصلہ درکارہوتاہے،پاکستان میں سب سےبڑامسئلہ ٹیکس جمع کرناہے،لوگوں کوسسٹم پراعتمادنہیں ہے،مشکلات سےگھبرانےوالےزندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے

Shares: