بدامنی کا علاج ملک میں مضبوط حکومت کا قیام ہے، سراج الحق

0
103

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں جمہوری استحکام نہیں چاہتیں، بعض سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ کہ بعض سیاسی پارٹیاں الیکشن نتائج سے متعلق بھی این آر او کے انتظار میں ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مضبوط اور مستحکم حکومت کا قیام ضروری ہے، عدلیہ وقار کی بحالی کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں کمزور کے لیے انصاف نہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ثمرباغ دیرپائن میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 6 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سے حلقہ پی کے 16 اور 17 کے امیدواران اعزاز الملک افکاری اور سعید گُل بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ ٹرم منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، جماعت اسلامی ہر شعبے میں اصلاحات چاہتی ہے، اقتدار میں آ کر غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے تعلیم اور روزگار پر خرچ کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply