قصور
چھانگا مانگا میں ایس ایچ او کامران شہزاد کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالحفیظ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کا ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو منشیات فروشوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا گزشتہ چند روز میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو ناکو چنے چبوا دئیے مخبر خاص کی اطلاع پر چھانگا مانگا کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدا لحفیظ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 2100 گرام چرس بر آمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا اور اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزید تفتیش شروع کر دی اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی میں اب تک درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے کسی بھی منشیات فروش کو نوجوان نسل کی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا میری ٹیمیں دن رات منشیات فروشوں کے تعاقب میں لگی ہوئی ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج مرتب ہو رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر معاشرے کیلئے ایک ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے عنقریب انشاءاللہ چھانگا مانگا شہر میں واردات سر انجام دینے والے ڈاکو ؤں کو بھی منظر عام پر لا کر کیفر کردار تک پہنچاؤں گا میرا مقصد اپنے تھانہ کی حدود کو جرائم سے پاک کرنا ہے جسکی تکمیل کیلئے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا

Shares: