47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

اس نے 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ان خواتین کو قتل کیا تھا۔
0
71

اوٹاوا: کینیڈا کے بدنام زمانہ سیریل کلر کو جیل میں قتل کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : میل آن لائن کے مطابق 74سالہ رابرٹ پکٹن نے 47خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، تاہم پراسیکیوٹرز کے خیال میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی رابرٹ پکٹن ان جرائم کی پاداش میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، جہاں گزشتہ دنوں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رابرٹ پکٹن کینیڈا کے شہر وینکوور کے قریب سؤوروں کے ایک فارم کا مالک تھاوہ خواتین کو ورغلا کر اپنے فارم پر لے جاتا ہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں قتل کرتا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے اپنے پالتو سؤروں کو کھلا دیتا تھا۔

کینیڈین جیل حکام کے مطابق رابرٹ پکٹن پر 19مئی کو ایک اور 51سالہ قیدی نے حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسااس نے 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ان خواتین کو قتل کیا تھا۔

Leave a reply