مزید دیکھیں

مقبول

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال عوام خود کریں، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں...

وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے سول سرونٹس کی پروموشن...

بدوبدی کی اصل ادکارہ چاہت فتح علی خان سے نالاں

کراچی: ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز نے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ نے دیے گئے ایک انٹرویو میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت فتح علی خان نے ان کے گانے ’بدو بدی‘ کا مذاق اُڑایا ہے اگر چاہت اس گانے کو گانا سمجھ کر گاتے، مذاق نہ اُڑاتے تو میں آج ان کی تعریف کرتی لیکن انہوں نے اتنے سُپر ہٹ گانے کا مذاق اُڑایا ہے،اور وہ اسے معاف نہیں کر سکتی اس طرح وہ اس قسم کے سلوک سے خوش نہیں ہے جو چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کے ساتھ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گانے کی وجہ سے فلم ہٹ ہوئی تھی، اس گانے کی اتنی ڈیمانڈ تھی کہ جب سنیما میں فلم لگتی تو شروع میں، درمیان اور پھر آخر میں بھی اس گانے کو چلایا جاتا تھا لیکن انہوں نے اتنے مشہور گانے کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا، جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے ذیشان باری نے کہا کہ اگر چاہت فتح علی نے یہ کامیڈی نہ کی ہوتی تو یہ گانا دوبارہ منظرِ عام پر شاید نہ آتا، ان کی وجہ سے اس گانے کو نئی زندگی ملی ہے۔

واضح رہے کہ میڈم نور جہاں کی آواز میں ریکارڈ ہونے والا گانا ’بدو بدی‘ اداکارہ ممتاز پر پکچرائز ہوا تھا، ہدایت کار اقبال کاشمیری کی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے اس آئٹم سونگ نے اداکارہ ممتاز کو راتوں رات سُپر اسٹار بنا دیا تھا، وقت کے ساتھ ساتھ ”بدو بدی“ گمنامی کے اندھیرے میں گم ہوگیا جسے چاہت فتح علی خان نے اپنی ترکیب سےدوبارہ زندہ کیا اور یہ پورے پاکستان اور عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا تھا اسے بین الاقوامی مشہور شخصیات کی جانب سے 20 ملین سے زیادہ آراء اور ردعمل موصول ہوئے۔