قصور
سڑکوں پہ ٹرالیوں کا راج,تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کہ تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل،دھول مٹی اڑنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،کھارا ڈرین رائیونڈ روڈ تا کھارا نئی بنی سڑک اسی سبب برباد

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر تحصیل قصور کے قرب و جوار کے گاؤں دیہات کی سڑکوں پہ مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی والوں کا راج ہے جنہوں نے سڑکوں کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے
مٹی سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں سے مٹی گرتی رہتی ہے جس کے باعث تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کی تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اور مٹی کے جمنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں بجائے کہ ٹرالیوں والے چند دنوں بعد مٹی کو سڑک سے ہٹانے کی بجائے الٹا اس پر پانی چھڑک کر مٹی کی تہہ بنا دیتے ہیں جس کے باعث سڑکیں برباد ہو رہی ہیں
قصور رائیونڈ روڈ نواحی گاؤں کھارا میں ڈرین والی سڑک جو کہ چند سال قبل بنی اور رائیونڈ قصور روڈ ڈرین کیساتھ سے گاؤں تک ہے، اس پر بھی ٹرالی والوں کی طرف سے بجائے مٹی ہٹانے کے پانی کا چھڑکاؤ کر دیا جاتا ہے جس کے باعث گزرنے پھسلن سے گرتے بھی ہے اور مٹی کی مستقل تہہ جمنے سے سڑک برباد ہو چکی ہے
اس سڑک پہ دن رات مٹی والی ٹرالیاں گزرتی ہیں اور مٹی گراتی رہتی ہیں جس کے باعث لوگوں کا گزرنا دشوار ہے اور دھول مٹی اڑنے سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر قصور سے ٹرالی مالکان کی طرف سے سرکاری سڑک کو نقصان پہنچا کر لوگوں کو بیمار کرنے اور راستوں میں رکاوٹ ڈالنے پر ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Shares: