بہاولپور :تھانہ بغداد الجدیدکا ظلم و ستم ،بیوہ خاتون کی بچوں سمیت پریس کلب میں دُہائی

بہاولپور ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ)تھانہ بغداد الجدیدکا ظلم و ستم ،بیوہ خاتون کی بچوں سمیت پریس کلب میں دُہائی
بہاولپور ، ذاتی عناد یا دولت کی ہوس،بیوہ خاتون اور اس کے بچوں پر پولیس تھانہ بغداد الجدید نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔متاثرہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انصاف کے حصول کے لئیے بہاولپور پریس کلب پہنچ گئی۔عابد حمید ایس ایچ او تھانہ بغداد رشوت وصولی کی خاطر ہم پر جھوٹے مقدمات درج کروا دیتا ہے اور عابد حمید نے متعدد بار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو بھی زدوکوب کیا۔متاثرہ فیملی کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب، آ ر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے صورتحال کا نوٹس لینے تمام مقدمات کی انکوائری ایماندار پولیس افسر سے کروانے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق اڈہ تیرا سولنگ کی رہائشی بیوہ خاتون نے اپنے بیٹے عظیم کے ہمراہ بہاولپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تھانہ بغداد الجدید کا ایس ایچ او عابد حمید عظیم اور اس کے بھائیوں پر متعدد جھوٹے مقدمات کا اندراج کر چکا ہے۔متاثرہ فیملی کے مطابق 22_11_08 کو ان پر مقدمہ نمبر 960/22 درج کیا گیا اور بھاری رشوت لے کر خارج کیا گیا۔

فیملی کے مطابق 23_08_17 کو عابد حمید 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کے گھر داخل ہوا اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں فرضی مدعی کھڑا کر کے عظیم اور اس کے دو بھائیوں پر مقدمہ نمبر 1327/23 درج کر دیا گیا اور پھر ان کے بھائی سے 10 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے مقدمہ خارج کر دیا۔

23_10_27 کو عابد حمید کے مبینہ ایما پر ایس ایچ او فضل عباس نے جھوٹا مقدمہ نمبر 1819/23 بجرم زنا بالجبر درج کیا۔23_11_06 کو ہم نے آ ر پی او بہاولپور کو انکوائری کی درخواست دی تو آ ر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کو مارک کر دی جس میں مقدمہ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

متاثرہ فیملی نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب، آ ر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پر درج کیے گئے تمام جھوٹے مقدمات کی کسی ایماندار افسر سے انکوائری کروائی جائے اور کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

Leave a reply