راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس) راجن پور پولیس بہادر اور پروفیشنل فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے
ڈی پی او راجن پور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد ناصر سیال کا ایس ایچ او تھانہ شاہوالی انسپکٹر نذر چانڈیہ اور ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ ابرار بلوچ کے ہمراہ کچہ میں موجود پولیس پکٹ نوز بندکا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال نے روجھان پولیس پکٹ نوزبند کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی پی او کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ شاہوالی موجود موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دورہ کے دوران کچہ کے علاقہ نوز بندپر فرنٹ مورچوں کا دورہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مزید پولیس پکٹس کے قیام کے حوالے سے سائٹس کا وزٹ کیا گیا۔ ڈی پی او راجن پور نے سرکل روجھان کچہ کے علاقوں میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں کا امن خراب کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور علاقہ میں بدامنی پھیلانے والے شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ راجن پور پولیس کچہ کے دشوار علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیئے شب و روز کوشاں پولیس شر پسندوں کی سرکوبی کے لیئے فرنٹ لائن پر موجود ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے ہمیشہ آگے رہے گی۔ قیام امن کے لیئے راجن پور پولیس کی جانب سے ابتک 43 پولیس افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے راجن پور پولیس ایک بہادر فورس ہے جو ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔
Shares:








