بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع

0
68

صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولپورصوبہ فی الفوربحال کرنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیراقبال کی جانب سےجمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 1951سے1954تک بہاولپورکوایک الگ صوبےکی حیثیت حاصل تھی ،:بہاولپور کا پانی بھی بھارت کو دے دیا گیا ہے،بہاولپورریاست نےہرقدم پرقائداعظم کےساتھ تعاون کیا، بہاولپور صوبہ کو فوری بحال کیا جائے .

واضح رہے کہ تین ماہ قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور بھی بنایا جائے. تبدیلی سرکار اگر صوبے بنانے میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے. قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہوں گے .انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا،اب حکومت کی ذمے داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کرے،

واضح ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظورہو چکا ہے ،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں بھی بہاولپور صوبے کا مطالبہ کیا تھا

Leave a reply