بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

یونین کونسل منگوانی کا بہاول پور سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا
river

بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ پر موجود چھوٹی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں-

باغی ٹی وی :چشتیاں میں بستی میہ کے مقام پر حفاظتی بندمیں 300 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور کئی فصلیں زیر آب آگئیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آرمی بھی سیلابی علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے،مختلف علاقوں میں دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے، ایمپریس برج کے قریب دریا میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا یونین کونسل منگوانی کا بہاول پور سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، یونین کونسل منگوانی کے لیے دریائے ستلج میں کشتی سروس شروع کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی

ادھر چیچہ وطنی میں دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم بورے والا کی تحصیل ساہوکا میں تین مقامات پر بند ٹوٹ گئے، مہرو بلوچ میں کئی بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور آرمی کے دستوں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، شہری موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں، دریاؤں اور نہروں میں نہانےسےپرہیز کریں جبکہ نشیبی علاقوں یا دریاؤں کے پاس میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …

Comments are closed.