بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد لاہور میں سیکورٹی مزید سخت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں

یوم عاشورپر لاہور شہر بھر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ دسویں محرم الحرام کو شہر میں 46 جلوس برآمد ہونگے،
جلوسوں کی سیکیورٹی کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلوسوں میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین اور دیگر شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان تشکیل دئیے گئے ہیں، دسویں محرم الحرام پر 12 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے، ٹریفک انتظامات کےلئے 26 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، یوم عاشور پر ڈبل سواری پر پابندی ہے، مین جلوسوں کے روٹس پر موبائل سروس بھی معطل رہے گی، تین درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزرنے کے بعد جلوس و مجالس میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے، سیکورٹی کےلئے جلوسوں اور مجالس میں اضافی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جلوسوں کے روٹس کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلئیر کروایا گیا ہے،

سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چھتوں پر سنائپرز تعینات جبکہ تمام پر مجالس کےلئے وینٹیج پوائنٹس بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کےلئے الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے، جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے رہی ہے، پولیس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل ٹی ای سیٹوں سے کمیونیکشنز برقرار رکھے گی، خود بھی فیلڈ اور کیمروں سے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کررہا ہوں،

امام بارگاہ عبداللہ شاہ نبی پور تا کینال بریج کراسنگ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی آصف صدیق کی سپرویژن میں ٹریفک انتظامات مکمل ہیں،01 ڈی ایس پی، 03 انسپکٹرز اور 50 سے زائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ جلوس برآمد ہونے پر مغلپورہ سے لال پل تک کینال روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگی، مغلپورہ سے ٹریفک کو ون وے لال پل کی طرف چلایا جائے گا، لال پل سے نواں پل کی طرف بھی ون وے ٹریفک چلائی جائے گی، لوڈ بڑھنے پر ٹریفک کو مغلپورہ پل سے صدر کینٹ اور لنک روڈ کی طرف بجھوایا جائے گا، راستوں کی بندش اور کھلنے کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی، شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں.

مرکزی جلوس (نثارحویلی تاامام بارگاہ کربلاگامے شاہ) کیلئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 04 ڈی ایس پیز، 64 انسپکٹرز،121 پٹرولنگ افسران، 726 وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، ٹریفک کی موثر روانی کیلئے تمام دفتری سٹاف، لیڈی وارڈنز بھی تعینات ہیں، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول روم قائم، ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روٹ کلیئر رکھا جائیگا، ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے،وارڈنز کو ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث چیزوں پربھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے زائرین ناصر باغ گراؤنڈ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، داتا دربار آئی ہسپتال، اڈا کرؤن پر پارکنگ کرسکتے ہیں،ریڈیو ایف ایم اور راستہ ایپ سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال کے بارے آگاہ رکھا جارہا ہے، شہری مزید راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے 15 پر کال کرسکتے ہیں،

ٹریفک پلان کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوایا جارہا ہے، ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بندروڈ کی طرف بجھوائی جارہی ہے، فیروز پور روڈ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کی طرف بھجوایا جارہا ہے، بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جارہی، اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنیوالی ہر قسم کی ٹریفک کو موری گیٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر، لاکالج، کچہری روڈ نیلا گمبد کے راستے بھجوائی جارہی ہے،لا ء کالج کی جانب سے چوک ٹمبر اردو بازار کی جانب کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جارہی،، مستی گیٹ ٹرن شاہی قعلہ کی طرف سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جارہی، چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جارہا، چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جارہی،پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جارہا، اندرون سرکلر روڈ سے آنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو چوک شاہ عالم سے جانب میو ہسپتال بھجوایا جارہا ہے، سست رفتار گاڑیاں بھی موہنی روڈ اور اردو بازار کو استعما ل کریں،

Shares: