اللہ تعالی نے کائنات میں تمام جانداروں کو ہر حال میں رزق دینے کا وعدہ کر رکھا ہے اللہ تعالی پتھر میں بھی کیڑے کو رزق دیتا ہے اس کا وہ رزق کسی نہ کسی ذریعے سے اُس جاندار تک پہنچا دیتا ہے- ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بکری ہرن کے بچے کو دودھ پلا رہی ہے اور اس ویڈیو میں بکری کا ہرن کے بچے کے لئے احساس دیکھ کر ہر کوئی خدا کی اس قدرت پر حیرت کا اظہار کر رہا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک عون نامی صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرن کا بچہ بکریوں کا ریوڑ دیکھ کر بھاگ کر آتا ہے اور بکری کو اپنی ماں سمجھ کر دودھ پینا شروع کر دیتا ہے جبکہ دوسری جانب بکری بھی اسے دودھ پلارہی ہے اور مامتا کا لمس دیتی ہے یہ خدا کی قدرت ہی ہے جس نے بکری کے دل میں ماں جیسا جذبہ پیدا کر کے ہرن کے بچے کے رزق کا انتظام کر دیا ہے-


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ملک عون نامی صارف نے لکھا کہ بہاولپور کے علاقے روھی میں یہ ہرن کا بچہ روز چرواہے کے آنے کا انتظار کرتا ہے اور بکری کا دودھ اپنی ماں سمجھ کر پیتا ہے شائد کے اسکی ماں زندہ نہیں ہے دوسری نسل کے بچے کو بکری دودھ پلا رھی ھے اور مامتا کا لمس بھی دے رھی ھےاسی چیز کا نام احساس اور انسانیت ہے جو انسان میں نہیں ہے.

ملک عون نامی صارف کی اس ٹویٹ پر لوگوں نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کئے-


مقصود الہی نامی صارف نے لکھا کہ یہ تو چرواہے میں بھی انسانیت ہے کہ اس ہرن کے بچے کو بکری کا دودھ پینے دے رہا ہے۔ اگر اسکی جگہ کوئی وڈیرہ یا جاگیردار یا کوئی اور ہوتا تو اب تک اس ہرن کے بچے کو بھون کے کھا چکا ہوتا۔


راحیل نامی صارف نے لکھا کہ اللہ پاک کی قدرت اس نے بچے کے رزق کا انتظام کر دیا اور بکری کے دل میں ماں جیسا جزبہ پیدا کر دیا


اقرا نامی صارف نے لکھا کہ اللہ ہر ایک کے رزق کا انتظام کرکے پھر ہی اسے اس دنیا میں بھیجتا ہے۔۔بیشک وہ وہی کارساز ہے

Shares: