پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا، ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہئے،
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، پہلے بھی ہم آگے بڑھ رہے تھے، رابطے بہترین جا رہے تھے، ایک سطح پر رابطے ختم ہو گئے، اُمید ہے رابطے دوبارہ بحال ہوں گے، مذاکرات کے لئے عمران خان نے کئی ماہ قبل کمیٹی بنائی تھی، میں سمجھتا ہوں مذاکرات ہونے چاہئے، جمہوریت کے لئے مذاکرات ہی حل ہے، جو بھی ہو غیر مشروط مذاکرات میں ہی کامیابی ہے، ہمارے مطالبات ہیں دو، جن کے لئے ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،پہلے بھی ہمارا رابطہ ہوا تھا ہم آگے بڑھ رہے تھے لیکن پھر ختم ہو گا، اب بھی امید ہے حالات بہتری کی طرف جائیں گے،کل میں میٹنگ میں نہیں تھا،مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے ،پارٹی کی طرف سے درخواست دینے کاطریقہ کار الگ ہوتا ہے، میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ اب بہت ہو گیا، اب بس ہونا چاہئے اور آگے بہتری کی طرف بڑھنا چاہئے، 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں،دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔