بہت ہو گیا، چیئرمین پی سی بی،چیف سلیکٹراستعفیٰ دیں، اہم خبر

0
41

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے

پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ‌ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی،چیف سلیکٹرسمیت ذمہ داران کےاستعفےکامطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کےہاتھوں شکست پرپوری قوم میں غم وغصہ پایاجاتاہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم نےورلڈکپ میں بری کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے،ورلڈکپ کےلیےپی سی بی نہ توپلاننگ کی اورنہ ہی قوم کوبہترین کھلاڑی دےسکے، متن میں مزید کہا گیا کہ بھارت سے شکست پرشائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے ،کھلاڑیوں کےحوالے سے وزیراعظم بھی انھیں ریلو کٹے قرار دے چکےہیں .قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ،کمیٹی تحقیقات کرےکہ میچ سےقبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے

واضح رپے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انڈیا سے شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے. ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بولنگ پلان کےمطابق کی جائے تو میچ آسان ہوجاتاہے
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت کے روہت شرما عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار رہے. میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد 12 ، محمد حفیظ 9 ، امام الحق 7 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے. پاکستانی کھلاڑی فخر زمان واحد کھلاڑی تھے جو نصف سنچری بنانے میں‌ کامیاب ہوئے. بابر اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں‌ رہے.

Leave a reply