بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا اسلامی ملک بن گیا

بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا اسلامی ملک بن گیا

باغی ٹی وی :بحرین مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا اسلامی ملک بن گیا، اسرائیل اور بحرین کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں طے پانے والے اس معاہدے پر فریقین کی جانب سے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد امکان ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارت خانے قائم کریں گے۔

سعودی عرب کےلیےیہی بہترہےکہ وہ اسرائیل تسلیم کرلے: پومپیوکی سعودی عرب کوترغیب

بحرین سے قبل متحدہ عرب امارات، مصر اور اُردن اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں.خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور وہ اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر سعودی عرب سے مشاورت کرتا ہے۔

مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ ‘وہ خطے کی بدلتے حالات کا موجب ہیں اور یہ ممالک ایرانی کے اثر و رسوخ کو روکنے اور علاقائی تعاون کی ضرورت کو صحیح سمجھتے ہیں’۔

Comments are closed.