بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے-
بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس میں بوئنگ طیارے، جنرل الیکٹرک انجنز کی خریداری اور امریکی ٹیکنالوجی، توانائی و مینوفیکچرنگ شعبوں میں شراکت داری شامل ہے،یہ اعلان بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔
بحرین، جو امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا میزبان ہے، ابراہام معاہدوں (2020) کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکا ہےامریکہ اور بحرین کی یہ نئی شراکت داری ایران مخالف حکمت عملی، تجارتی پالیسیوں اور خطے میں سیکیورٹی توازن کا حصہ ہے امریکی حکام کے مطابق بحرینی بادشاہ بھی رواں سال کے آخر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے تاکہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔
بھارتی خاتون امریکی اسٹور سے سامان چراتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ویڈیو
اس بحرینی سرمایہ کاری کے بارے میں ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ نے پہلی بار تذکرہ ماہ مئی میں صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر کیا تھا امریکی صدر کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ عرب ملکوں کی امریکہ میں سرمایہ کاری کروانے کے حوالے سے بہت کامیاب رہا اس دورے کے دوران سعودی عرب نے 600 ارب ڈالر کی امریکہ میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جبکہ امریکہ نے سعودی عرب کو 142 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے پیکج کی منظوری دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحرین امریکہ کے توانائی شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ علاوہ ازیں یو ایس کی ایلومینیئم سے متعلق مصنوعات، ایل این جی سے متعلق مصنوعات وغیرہ میں بھی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق چپ کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ اپنے دورے کے دوران ولی عہد بحرین سرمایہ کاری منصوبوں کا اعلان کریں گے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط کریں گے،سال کے اواخر میں بحرین کے بادشاہ ان معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے اور دونوں قوموں کے درمیان معاشی خوشحالی اور ترقی کے سلسلے میں ان منصوبوں کو ٹھوس شکل مل جائے گی۔
شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،وزیراعظم نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی








