باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان پر قیامت صغری ٹوٹ پڑی
کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوں بھوتن پورہ میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے, نوید نامی شخص کے گھر اس کا بہنوٸی گلشاد اپنی بیوی بچوں کے سمیت آیا ہوا تھا کہ تیز بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گٸی
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سمیت انکے 3 بچے بجی شامل ہیں ان کی شناخت گلشاد ، شگفتہ، مریم، آمنہ، علی حیدر کے نام سے ہوئی ،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا
واضح رہے کہ پنجاب میں بارشیں ہو رہی ہیں اور بارشوں کی وجہ سے چھتیں گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی