باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات، دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی
باجوڑ میں دھماکے الگ الگ مقامات پر ہوئے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد کی موت ہوئی ہے، پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر کی موت ہوئی ہے،دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ کی موت ہوئی ہے،
شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔پولیس جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں ہونے والے دو دھماکوں کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے