باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

پشاور: باجوڑ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

باغی ٹی وی: باجوڑچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختونیارنےریلی کی قیادت کی ریلی میں قبائلی زعما،تاجر برادری اور دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

عمائدین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں سیاسی جلسے کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیاسی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا،300 سے 350 گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں 950 سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی تھی سول سوسائٹی کی جانب سے ڈالمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی نکالی گئی،ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی تھی-

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

ریلی میں شرکاء نے پاک آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

Comments are closed.