لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 22 فروری کو ہوں گے،حسبان اللہ کا صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان

تفصیلات کے مطابق ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے 22 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

حسبان اللہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اور کہا کہ وہ "حسبان میڈیا پینل” کے تحت انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پینل میں دیگر امیدواروں میں شاکر اللہ (سینئر نائب صدر، مہمند)، ایوب خان (نائب صدر، شمالی وزیرستان)، شہید خان (نائب صدر، اورکزئی) اور جمیل خان (جنرل سیکرٹری، کرم) شامل ہیں، جبکہ خیبر اور کرم کے دیگر نمائندگان کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

حسبان اللہ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی قبائلی صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے اور کامیابی کی صورت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

Shares: