اوچ شریف:باکمال ٹریفک پولیس اہلکار ،ڈائریکٹ رشوت لینے کی بجائے ،قریب موجودگنے کا جوس والا محفوظ بنک بن گیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان)باکمال ٹریفک پولیس اہلکار ،ڈائریکٹ رشوت لینے کی بجائے ،قریب موجودگنے کا جوس والا محفوظ بنک بن گیا،اوچ شریف میں قومی شاہراہوں جلال پور پیر والا ایکسپریس روڈ غوث اعظم چوک سمیت للو والی پل کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار کی لوٹ مار کا انوکھا طریقہ عوامی حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں مک مکا کے بعد خود رشوت لینے کی بجائے پاس ہی کھڑے گنا جوس والے کے پاس یہ رقم جمع کرانے کا کہتے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں میں بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں عوام میں فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس کے ملازمین رشوت ستانی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مختلف بہانوں سے چالان کرنے کا کہہ کر شہریوں کو رشوت کے لیے آمادہ کیا جاتا ہے اور اپنے ہاتھوں سے رشوت لینے کی بجائے ساتھ کھڑے گنا جوس والے کی ڈیوٹی لگا دیتے ہیں کہ آپ نے یہ رقم اکٹھی کر کے ہم کو دینی ہے۔

شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دن میں کوئی سواری ایسی نہیں گزرتی،جس سے ہزار پانچ سو روپے نذرانہ وصول نہ کیا جاتا ہو۔ مسافر گاڑیوں میں سوار، خواتین اور بزرگوں کو کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑا کرکے ذلیل کیا جاتا ہے۔ گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود ہتک آمیز رویہ معمول بنالیا گیاہے۔ متعدد مرتبہ سواری مالکان اور کر پٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ ناکہ بلاناغہ صبح سات بجے سے شام چھے بجے تک لگایا جاتا ہے۔

محمد اکبر ،حاجی احمد ،صدیق خان ،حفیظ اللہ خان، اجمل خان ،بشارت علی، سلیم خان، ملک یوسف سمیت دیگر شہریوں سمیت اوچ شریف شہر کے عوامی حلقوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ملازمین کی اس لوٹ مار کو بند کروائیں تاکہ نہ صرف رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی ہو سکے بلکہ چالان کی مد میں ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو سکے نہ کہ ٹریفک پولیس کے کرپٹ ملازمین کی جیبوں میں جائے.

Leave a reply