باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کی ہے
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاورکی منگنی پرکورونا ٹیسٹ لازم، ورنہ بلاول ہاؤس آنے نہیں دیا جائیگا ،خلق خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو تو ان کی جانوں کاخیال کیوں نہیں رکھتے؟۔
بختاور کی منگنی پروگرام کیلئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنا لازم ورنہ آپ کو بلاول ہاوس آنے نہیں دیاجائیگا
خلقِ خدا کو جب جلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں اُن کی جانوں کا خیال نہیں رکھتے اپنی جانیں تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟ یہ ہے وہ فرعونیت یہ ہے وہ ظالمانہ سوچ جو عوام کوکم ترسمجھتے ہیں pic.twitter.com/WsBEqmCmsf— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 21, 2020
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اپنی جانیں توبہت عزیزہیں،یہ ہے وہ فرعونیت اورظالمانہ سوچ جوعوام کوکم ترسمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا کل پشاور میں جلسہ ہے اور حکومت نے اسکی اجازت نہیں دی تا ہم پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جلسہ ہو گا اور ضرور ہو گا، دیگر جماعتیں بھی جلسے پر بضد ہیں اور تیاریاں و انتظامات جاری ہیں.
بھٹو خاندان میں خوشیاں آنے والی ہیں،بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بی بی بختاور بُھٹو زرداری کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیاجا رہا ہے.
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،
بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے
منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔