بختاور زرداری بھی حکومت کیخلاف میدان میں، کہا میڈیا ٹرائل ،جیلیں پھر بھی ثبوت زیرو

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری بھی حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی

بختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کی تقریر کے 24 گھنٹے بعد سے لامتناہی جے آئی ٹی ، میڈیا ٹرائل ، نیب تحویل اور اڈیالہ جیل – لیکن اب بھی زیرو ثبوت۔

بختاور زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کی بدعنوانی ، غیر ملکی فنڈنگ، سلائی مشینیں ، چینی ، گندم ، تیل ، پی آئی اے ، ٹڈی ، جی ڈی پی ، قرضے ، کرونا سے اموات وغیرہ کو نہیں چھپائے گا

واضح رہے کہ بلاول زرداری بھی حکومت کے خلاف متحرک ہیں، انہوں نے گزشتہ 3 دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں، اختر مینگل سے بھی بلاول نے رابطہ کیا ہے، آج بلاول زرداری لاہور پہنچیں گے اور لاہور دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کریں گے

بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

Leave a reply