قصور
کوٹ اسلام پورہ قصور میں بلدیہ نے لوگوں کو بیمار کرکے ڈاکٹروں کے کاروبار چلانے کا فیصلہ کر لیا 3 ہفتوں سے گندگی کوڑا کرکٹ سڑکوں پر ،انتظامیہ سو گئی، پورے محلے میں بدبو کا راج بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام پورہ سٹی قصور میں بلدیہ قصور نے لوگوں کو بیمار کروا کر ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے
اہلیان محلہ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے صفائی کا عملہ گندگی اٹھانے نہیں آیا جس سے ہر طرف بدبو پھیل رہی ہے اوپر سے برسات کا موسم ہے جس سے گندگی میں کیڑے بننا شروع ہو گئے ہیں بلدیہ کا عملہ چائے پانی کے بغیر کام نہیں کرتا اور اوپر سے مہنگائی و لاک ڈاؤن سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں بلدیہ اہلکاران کو رشوت کیسے دی جائے آئے روز کی بارش سے کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں میں برسات کے پانی کے ساتھ داخل ہو جاتا ہے
اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں اور کرپٹ و راشی عملہ صفائی کو معطل کرکے نئے ایماندار عملہ کو تعینات کیا جائے

Shares: