بلدیاتی الیکشن، پہلے مرحلے میں کونسے الیکشن اور کب ہوں گے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت،پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

بلدیاتی اداروں کی تحلیل، عدالت نے درخواست گزار سے کیا پوچھ لیا؟

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل ایریاز کی حد بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت الیکشن رولز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن رولز کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز کے الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لوکل گورنمنٹس کے انتخابات ہوں گے اور پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔

لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت اقلیتوں کو مخصوص نشستوں کے ساتھ جنرل نشستوں پر بھی ووٹنگ کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے جبکہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کیساتھ بااختیار بنائیں گے اور نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گااورعوام کوبااختیاربنائے گا۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا۔دیہات کی سطح پربھی لوگوں کوبااختیاربنائیں گے اور نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر خود مختار بنائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگااور اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر فلاح عامہ کے کام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پرعملدرآمد کیلئے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ویلج پنچایت و نیبرہڈ کونسلز اور لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

Shares: