بلدیاتی الیکشن وقت پر ہو سکیں گے یا نہیں؟ اہم خبر

0
35

بلدیاتی الیکشن میں ہو گی مزید تاخیر، وقت پر نہیں‌ ہو سکیں گے، وجہ کیا ہے، سامنے آ گئی

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اسپیشل سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،خیبر پختونخوا حکومت نے حلقہ بندیوں سےمتعلق رولزکا نوٹیفکیشن پیش کردیا.

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی حلقوں کا نوٹیفکیشن دیں جن کی حلقہ بندیاں کرنی ہیں،اسپیشل سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ 7اضلاع کے حلقوں اور یونٹس پر کام جاری ہے،اٹھارویں آئینی ترمیم کےبعد مسائل پیدا ہوئے ہیں،

لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

چیف الیکشن کمشنرنے طنزکرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد آپ کوکام کرنا پڑرہا ہے،صوبائی حکومت حدبندی کا نوٹیفکیشن نہیں کرپا رہی توالیکشن کمیشن افسر فراہم کرنے کو تیار ہے، کے پی کے حکومت کے رکن نے کہا کہ دوماہ ہو گئے بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے ہیں ایسی صورتحال رہی توبروقت الیکشن نہیں ہوسکیں گے

شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت 22اکتوبرتک نوٹیفکیشن جاری کرے،

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم

Leave a reply