بلا آزاد ہے، بلا زیر عتاب نہیں،ہمیں "بلا” چاہئے،ہم عوام پاکستان پارٹی

bat

ہم عوام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی الیکشن کمیشن آمدہوئی ہے

سینئر وائس چیئرمین ہم عوام پاکستان سید امداد حسین نقوی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے انتخابی نشان بلے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہوئی ہے

سید امداد حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ابھی تک بلا نہ ان کے پاس ہے نہ ہی ہمارے پاس،بلے کا انتخابی نشان مانگنے میں اچنبھے کی کیا بات ہے۔پشاور ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آ چکا ہے،پاکستان حقیقی معنوں میں تبدیل ہو چکا ہے،عدالتیں فیس دیکھ کر نہیں کیس دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں،ہمیں امید ہے کہ ان کو سپریم کورٹ سے بھی کوئی ریلیف نہیں ملے گا،ہمارے پیچھے پاکستان کی عوام کے سوا کوئی نہیں ہے،جو کسی کے کہنے پر نکلتے ان کو جیل بھی دیکھنا پڑتی ہے۔اس وقت تحریک انصاف کی قیادت وکلا کے پاس ہے،اگر وہ قانونی تقاضے پورے کرتے تو معاملہ عدالت نہ جاتا

احمر زمان کا کہنا تھاکہ بلے کا انتخابی نشان فہرست میں خالی موجود ہے،ہم نے قانونی طور پر بلے کے انتخابی نشان کی درخواست کر رکھی ہے.بلا آزاد ہے، بلا زیر عتاب نہیں ہے

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Comments are closed.