ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کیچ میں”معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سیمینارکا مقصد بلوچستان کی خواتین کی معاشرتی و سماجی اہمیت اور علاقائی ترقی میں ان کےکردارکو اجاگر کرنا تھا،سیمینار میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)، ارکان اسمبلی، مقامی سیاستدان، سولین عمائدین، اساتذہ، ڈاکٹرز اور بڑی تعداد میں خواتین نےشرکت کی،پینل ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ "بلوچ خواتین نے ہمیشہ معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے” بلوچ خواتین باہمت، باحوصلہ اور ہرمیدان میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں, تعلیم ہو،طب، بیوروکریسی، سکیورٹی، سیاست یا انتظامی امور بلوچ خواتین نے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے,سوال و جواب اور انٹریکٹو سیشن کے دوران شرکاء نے بلوچ خواتین کے ابھرتے کردار کو باعث فخر قرار دیا,
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ معاشرتی ترقی ایک منظم ارتقائی عمل ہے، جس میں بلوچ خواتین کا کردار نہایت اہم ہے، آج بلوچ خواتین اپنی محنت، عزم اور صلاحیتوں کے باعث قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں
سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "بلوچ خواتین کو تعلیم، روزگار اور قیادت میں مساوی مواقع دیے جائیں” خواتین صوبہ کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں,








