بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی
بلوچستان کے علاقے سے "جعلی میجر” گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سبی پولیس نے جعلی میجر چھ ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کاروائی کی اور پاک آرمی کے جعلی میجر سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ،
ایس ایس پی ملک فاروق فیض لہڑی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضےسےاسحلہ،راونڈ،گولیاں،واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے،گرفتار ملزمان سے منشیات اور ایک درجن کے قریب جعلی سروس کارڈز اور لیٹرز برآمد کر لیے ہیں،ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لیا گیا ،
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم جہانگیر سمیت چھ ملزمان شاہ زیب،محمد یسین،عارف،عمر فاروق اور کلیم اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایم ایم نائن رائفل،ایک عدد ایس ایم جی،80راونڈ گولیاں،تین میگزین،دو عدد واکی ٹاکی سیٹ،چھ کلو چرس اعلی کوالٹی کے چھ کلو چرس اور ایک گاڑی شامل ہیں ،
ایس ایچ او صدر سبی محمد نواز جتک کا کہنا ہے کہ ملزمان کوئٹہ سے اندرون سندھ جارہے تھے، ملزمان کے خلاف مختلف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جاسکتی ہے