مزید دیکھیں

مقبول

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست پر گہری نظر

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں

بلوچستان کے کئی علاقوں میں گزشتہ شب دہشت گردوں نے بزدلانہ حملوں کا دعویٰ کیا، سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں کا سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا،موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر شہید کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں فائرنگ کر کے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan