بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں
اطلاع پرپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ ضلع دکی کے علاقہ ٹھیکیدار ندی میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے ،دوسرے دھماکے میں زیادہ نقصان ہوا، بیس افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے،
دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جوپہلے دھماکے کے بعد موقع پر پہنچے اور کوریج کر رہے تھے،