بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

0
63

کوئٹہ :شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔

60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں۔کمانڈر نے مزید کہا کہ کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم فور کو فیصل آبار سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Leave a reply