بلوچستان حکومت کے عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤکے پیش نظر عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار کرلئے

صوبے بھر میں شہروں کے اندر بکرا پیڑی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،مویشی منڈی کے ملازمین اور یہاں آنے والوں کیلئے ماسک اور کلوز پہننا لازمی،جبکہ بچوں اور بوڑھوں کا داخلے ممنوع ہوگا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید قربان کیلئے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس او پیزتیار کرلئے ہیں جو حتمی منظوری کے بعد جاری کئے جائیں گے،

تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق کوئٹہ میں صرف ایک مویشی منڈی مشرقی بائی پاس پر لگائی جائے گی،کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہر یوں کے اندر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،ہر مویشی منڈی کو تین حصوں میں تقیسم کیا جائے گا،پی ڈی ایم اے مویشی منڈی میں ضروری الات مہیا کرے گا،جبکہ ٹائیگر فورس اور سول ڈیفینس کے رضاکار مویشی منڈیوں میں شہریوں کو آگاہی دیں گے،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر مویشی منڈی میں مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے جو ایس پی پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے۔

Shares: