بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے الیکشنز چیلنج کیے تھے
0
36
pcb

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے،بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا جس کے بعد چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے الیکشنز چیلنج کیے تھے جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز نے سماعت کی عدالت کا تاحکم ثانی الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا، ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کےالیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے جسے روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کے انعقاد اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور اسے غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے انتخاب روکنے کی استدعا کی تھی کہ عدالتی فیصلے تک چیئرمین کے الیکشن کو ملتوی اور اور بورڈ آف گورنرز کو معطل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

Leave a reply