وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں مگر بھارت میں کشمیریوں زندگی اجیرن ہے، بلوچستان کے لوگ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے گا کر شرکاء تقریب کے خون کو خوب گرمایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ماضی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب برصیغر کے مسلمانوں نے آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ آج کا دن پاکستانیوں نے کشمیریوں کی جدو جہد سے منسلک کیا ہے آج بلوچستان سے پیغام گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں ہوئیں ، بلوچوں کا خون گرا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں .

Shares: