وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ گھناونی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوئٹہ دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھناؤنی سازش کےتحت بلوچستان،ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سےکیاجائےگا،ایسےواقعات کرانےوالےامن اورقوم کے دشمن ہیں.
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعہ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے وار کیا ہے.