نومبر 2024 کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم بنانا اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا ہے۔ ایف سی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے یہ کارروائیاں ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، ژوب اور نوشکی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء میں شامل:
چینی 40 میٹرک ٹن
بیٹل نٹس 12 میٹرک ٹن
ٹائرز 728 عدد
سگریٹس 1223 عدد
ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی، جن میں چینی، بیٹل نٹس، ٹائرز اور سگریٹس شامل ہیں۔ ان اشیاء کی اسمگلنگ کو روک کر نہ صرف غیر قانونی تجارت کے راستے بند کیے گئے بلکہ ان اشیاء کی مارکیٹ میں قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔
ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے بین الصوبائی سرحدوں پر قائم چیک پوسٹوں پر منظم چیکنگ کے نتیجے میں 122096 لیٹر ڈیزل کی اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا گیا۔ یہ کارروائیاں حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قومی خزانے کو نقصان سے بچانا اور ملک کی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالا جا سکے اور غیر قانونی تجارت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہم ہیں بلکہ ان سے عوامی سطح پر آگاہی بھی بڑھ رہی ہے۔
حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاکہ ملک کی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے والی اس غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی یہ کارروائیاں ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس بات کا اشارہ ہیں کہ حکومت اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔