بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، امیر جماعت اسلامی

حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں گئے
naeem

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں-

باغی ٹی وی : بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں، آئین کا آرٹیکل 158مقامی افراد کو وسائل پر پہلا حق دیتا ہے، ریکوڈک منصوبے میں بہتری لائی جائے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سی پیک پر چین سے معاملات طے کیے جائیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں فارم 47 پر کھڑی ہیں، انتخابات میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا صفایا ہوگیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 محنت کشوں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر افراد کو انکے انجام تک ضرورپہنچایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر کرتے ہیں، زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے ضرور بات چیت کی جائے گی، ترقی کے خلاف بات کرنا ملک دشمنی ہے، حکومت اگر گوادر میں ترقی لانا چاہتی ہے تو سیاست سے ہٹ کر اپنے لوگوں کے حقیقی مسائل پر بات کرنی ہوگی، حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں گئے، گوادر میں عوام کےمنشا کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

Comments are closed.