وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا، اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا، افسوس ہے بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔

وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں بجلی اور سڑکوں کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی سے جڑی ہے، 2010ء میں پنجاب نے این ایف سی کی مد میں بڑی قربانی دی، صوبوں میں اتفاق رائے پاکستان کی مضبوطی کی بنیاد ہے، صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفر میں چیلنج بن گئی، 2018ء میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا، بلوچستان اور دیگرعلاقوں میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے، سیکیورٹی ادارے ہر روز امن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی،کراچی تا چمن شاہراہ پر حادثات میں جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کردیا جائے

Shares: