بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

0
48

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے میں بڑی تباہی آئی ہے، ہمارے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے۔

باغی ٹی وی : کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےکہا ہےکہ صوبےمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے دو سو ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، ہمارے وسائل کم ہیں لیکن لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 1061، 8 لاکھ مویشی ہلاک

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تباہ کن بارشوں کے بعد بجلی، گیس اور مواصلات کا نظام متاثر ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں اس سیلابی صورتحال میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، امداد اوربحالی کی کاموں میں پاکستان آرمی ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمیں خیموں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں خیموں کی کمی کا مسئلہ ایک دو روز میں حل کرلیں گے، ہم نے ریلیف کے ساتھ ساتھ بحالی کا کام بھی شروع کردیا ہے-

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ ایندھن اور اشیائے خورد و نوش ایران سےخرید سکتے ہیں، اس حوالے سے مکران اور رخشان ڈویژن کی انتظامیہ کو ایرانی حکام سے بات چیت کرنے اور سرحد پر نرمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

قبل ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کیں ترجمان این ایچ اے کے مطابق شمالی اور جبنوبی پنجاب سمیت سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں جبکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8، اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم 8 خضدار ، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پُل گرنے کے باعث متاثر ہے، جس کی بحالی کیلئے آرمی انجنئیرز نے بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے اور ممکنہ طور پر منگل تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کی بحالی کیلئے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہےاسی طرح گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے مالیت کی مدد کا اعلان

Leave a reply