بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ، کتنے مریض سامنے آ گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تعلیمی اداروں میں 600 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا ٹیسٹوں میں کوئی کیس مثبت نہیں آیا بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 399 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 14 ہزار 635 ہے،

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 129 نئے کیس سامنے آئے ،پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدادایک ہزار 689ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،

واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Shares: