ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت لینے میں ملوث پائے جانے والے 62 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ڈی جی لیویز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اہلکار صوبے کے 18 مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی شفاف تحقیقات کے بعد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور احتساب کا عمل ہر سطح پر جاری رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس میر واعظ خان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، جو پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان میں لیویز فورس کے مستقبل سے متعلق کئی اہم فیصلے سامنے آئے ہیں، جن میں تین اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان بھی شامل ہے۔
ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام
آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق
چترال: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی
چترال: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی
مانع حمل انجیکشن اور خواتین کی صحت ،ایک اہم وارننگ