کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کل سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم کل 2 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ اتوار دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کرسکتی ہے،چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چاغی، خاران، قلات، سوراب، خضدار، بارکھان، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، ژوب اور شیرا نی سسٹم کے زیر اثر رہیں گے، 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے لہٰذا برفباری، طوفان اور سیلا ب کے دوران مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

عمران خان کی بشری سے ملاقات نہ کروانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوا زنے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Shares: